vosa.tv
Voice of South Asia!

کیلیفورنیا کے نجی ہوٹل نے سیب کے جوس کی جگہ2سالہ بچی کو شراب پلادی  

0

چھوٹی بچی نے جوس سمجھ کر شراب پی لی اور ڈولنے لگی،والدین کی دوڑیں لگ گئیں ایمرجنسی وارڈ منتقل،حالت مستحکم ہے ،نجی ہوٹل کی معذرت

کیلیفورنیا:والدین بچوں کے ساتھ ہوٹل جائیں تو بچوں کے لیے کیے جانے والے آڈرز کو ضرور چیک کرلیں یہ نہ ہو کہ ذرا سے غلطی سے لینے کے دینے پڑ جائیں ۔ایسا ہی کچھ کیلیفورنیا کے ایک خاندان کے ساتھ ہوا ۔میاں بیوی بچوں کے ساتھ ہوٹل میں کھانا گئے ۔انہوں نے کھانے کا آدر دیا اور ساتھ ہی 2سالہ بچی کے لیے سیب کا جوس منگوایا ۔ویٹر نے کھانا دینے سے قبل گلاس میں غلطی سے سیب کی جوس کی جگہ شراب ڈال کر لے آیا اور بچی کو پیش کردی اور بچی جوس سمجھ کر شراب پی گئی اس دوران والدین کو اندازہ نہیں تھا کہ ان کی بچی نے شراب پی لی ہے۔بچی  سے نشہ کی علامات فوری طور پر ظاہر نہ ہوئی ۔خاندان ڈنت میں مصروف تھا کہ اچانک بچی بیٹھے بیٹھے ڈولنے لگی اور رویہ بھی ٹھیک نہیں تھا۔تو والدین کو کچھ غلط محسوس ہوا ۔بچی کے والد نے فورا گلاس سونگھا تو شراب کی بو آئی ۔اس دوران والدین ڈنر چھوڑ کر بچی کو ہسپتال لے کر چلے گئے جہاں پر بچی کو ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کردیا گیا اور طبی امداد فراہم کی گئی اب بچی کی حالت مستحکم ہے ۔بچی کی والدہ نومی والنسیا نے میڈیا کو بتایا کہ بچی وہ ڈول رہی تھی، وہ گر رہی تھی وہ دیواروں سے ٹیک لگا رہی تھی وہ اپنا سر اوپر نہیں رکھ سکتی تھی اور گالیاں دینا شروع کردیں۔جب خون کے ٹیسٹ کرائے تو پتہ چلا کہ ان کی بیٹی میں الکوحل کی سطح 0.12 فیصد ہے۔نجی ہوٹل نے واقعہ پر معذرت کی اور منیجر نے کہا کہ یہ ایک غلطی تھی۔کیلیفورنیا کا محکمہ الکوحل بیوریج کنٹرول ان رپورٹس سے آگاہ ہے اور تحقیقات کے لیے مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.