ڈی این سی کا ناشتہ میگوٹس سے متاثر،ایف بی آئی تحقیقات شروع
شکاگو:امریکا کے صدارتی انتخابات کے حوالے سے گہما گہمی جاری ہے اور ڈیموکریٹس نے شکاگو میں ڈھیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ہوا کچھ اس طرح کے ڈی این سی کے ناشتے میں میگوٹس آنے سے خلل پڑا۔ڈی این سی میں ڈیموکریٹس کی قد آور شخصیات موجود تھیںجو کہ ناشتے کے ٹیبل پر موجود تھیں۔ایف بی آئی سمیت دیگر سیکورٹی اداروں نے فورا ناشتہ ٹیبل سے ہٹوادیا ۔امریکا کے بڑے نجی ٹی وی کے مطابق ناشتہ پر میگوٹس کی موجودگی کی نجی ہوٹل نے تصدیق کی ہے ۔یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا تھا۔شکاگو پولیس کے مطابق متعدد خواتین مبینہ طور پر ہوٹل میں داخل ہوئیں اور ان میزوں پر "نامعلوم اشیاء” رکھنا شروع کر دیں جن پرکھانا رکھا ہوا تھا۔جس کے بعد کواتین چلی گئیں ۔واقعہ کے بعدسی پی ڈی کے ساتھ ایف بی آئی بھی تحقیقات میں مدد کر رہی ہے۔ابھی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں ہیں۔