vosa.tv
Voice of South Asia!

بروکلین اپارٹمنٹ سے66 سالہ خاتون کی تشددہ زدہ نعش ملنے پر پڑوس سوگ میں مبتلا

0

نیو جرسی ساحل پر بدتمیزی اور سرکاری کام میں خلل ڈالنے والا شخص گرفتار

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین کے اپارٹمنٹ سے 66 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔خاتون کے جسم پر چاقو کے متعدد زخم تھے۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورنعش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔واقعہ مشرقی 56 ویں سینٹ پر واقع اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔خاتون کی لاش کچن سے ملی تھی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ اپنی موت سے عین قبل کھانا پکا رہی تھی لہذا ابھی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی تفصیلات سے آگاہ کیا جائےگا۔ پڑوسی خاتون کی موت کی خبر سن کر غمزدہ اور سوگ میں مبتلا ہوگئے۔پرتشدد موت نے پڑوسیوں کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، وہ حیران رہ گئے ہیں کہ ایسا کون اور کیوں کرئے گا؟ علاوہ ازیں نیوجرسی پولیس نے ساحل پر بدتمیزی کرنے اور خلل ڈالنے سمیت دیگر دفعات کے تحت 28سالہ لیام مہونی کو گرفتار کرلیا ہے۔ساحل پر موجود لوگوں نے ایک ویڈیو بنائی جس میں دیکھا گیا کہ 28سالہ شخص قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا اور بدتمیزی کررہا ہے جب اسے روکا گیا تو اس نے سرکاری کام میں خلل ڈالا ۔جس کے بعد پولیس نے 28سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار شخص کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے۔پولیس چیف کا کہنا ہے کہ گرفتاری کا فی الحال جائزہ لیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.