کوئنز میں ڈاکوؤں نے خاندان کو20 ہزار ڈالرز ونقدی سے محروم کردیا
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنز میں ڈاکوؤں نے گھر کا سفایا کردیا،نقدی اور زیوارت لوٹ کر فرار ہوگئے ۔واقعہ کے وقت گھر میں ماں بیٹا موجود تھے۔ملزمان نے گیٹس ایونیو اور فریش پانڈ روڈ کے قریب گھر کو نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان یوٹیلیٹی ورکر کا روپ دھار کر آئے اور گھر والوں نے اندر آنے کی اجازت دیدی جس کے بعد ملزمان نے ماں بیٹے کو یرغمال بناکر 20ہزار ڈالرز اور زیوارت لوٹ لیے اور موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نقدی اور زیوارت لوٹ کر نکلے ہیں۔گھر میں شخص اس کی اہلیہ اور ماں رہتے ہیں۔ملزمان بزرگ خاتون کے مرحوم شوہر کی چھوڑی ہوئی رقم ساتھ لے کر گئے ہیں۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ تصدیق کے بغیر دروازہ نہ کھولیں اور کسی کو گھر کے اندر آنے کی اجازت نہ دیں۔