پاکستان رائیٹرز کلب و لیڈیز چیپٹر کی یوم آزادی کی شاندار تقریب
ریاض:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی کمیونٹی کی مقبول ادبی، ثقافتی اور سماجی تنظیم پاکستان رائیٹرز کلب و لیڈیز چیپٹر کی جانب سے پاکستان کی 77ویں یوم آزادی کے موقع پر مقامی ہوٹل میں ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں نوجوان طلبہ و طالبات سمیت مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے ملی جوش و جذبہ کے ساتھ شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی معروف سینئیر صحافی سید مسرت نے ترقی پسند پر امن اور خوشحال پاکستان کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ۔ کلب کے صدر نوید الرحمن کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کل حصول آزادی پاکستان کی جدوجہد تھی اور آج تعمیر وطن کی جدوجہد کی ضرورت ہے آج پھر ہمیں تحریک آزادی پاکستان جیسے جذبے کی ضرورت ہے تقریب سے ، ڈاکٹر فرح نادیہ ، زبیر بھٹی ، ولید اعجاز ؛ راجہ نوید الرحمن ، ارم عامر ، عریبہ عاصم ، میمونہ مرتضی ، اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی کو انکی صحافتی خدمات پر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔