40اے ٹی ایم مشینوں کا صفایا کرنے والے گینگ نیویارک پولیس کا درد سر بن گیا
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس نے بروکلین،کوئنز اور برونکس کے علاقوں میں40اے ٹی ایم مشینوں کا صفایا کرنے والے گینگ کی تلاش میں کارروائیاں عمل میں لائی لیکن ملزمان پولیس کے ہاتھ نہیں آئے۔پولیس نے گروہ کی گرفتاری کے لیے جاسوس چاروں طرف پھیلا دئیے لیکن کوئی کامیابی نہیں ملی۔اب نیویارک پولیس نے اس امید کے ساتھ نئی ویڈیو جاری کی ہے کہ نیویارک کے شہری اے ٹی ایم میں ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کی نشاندہی کریں ۔پولیس کو معلومات فراہم کریں۔ فوٹیج میں نظر آنے والے نقاب پوش ملزمان چوری،ڈکیتی کی کل 40 وارداتوں کے پیچھے ہیں جن میں3بروکلین،28 کوئنز اور9 برونکس میں ہوئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہر ڈکیتی میں تین یا چار نقاب پوش افراد کا ایک گروپ اندر داخل ہوکر اے ٹی ایم سے نقدی لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں۔ملزمان جعلی یا چوری کی نمبر پلیٹ لگاکر گاڑیاں استعمال کرتے ہیں۔