گورنر نیوجرسی فل مرفی نے جارج ہیلمی کو عبوری سینیٹر نامزد کردیا
نیو جرسی(ویب ڈیسک) نیو جرسی کے گورنر فل مرفی نے اعلان کیا کہ انہوں نے سین باب مینینڈیز کی بقیہ مدت پوری کرنے کے لیے جارج سمیر ہیلمی کو عبوری سینیٹر نامزد کردیا ہے۔جارج ہیلمی امریکی سینیٹ میں خدمات انجام دینے والے پہلے عرب امریکی کے طور پر تاریخ رقم کریں گے، اگرچہ ان کو عارضی بنیادوں پر ےتعینات کیا گیا ہے۔فل مرفی کے دفتر نے بیان جاری کیا ہے کہ ہیلمی کوری بکر کے ساتھ سینیٹر کے فرائض سرانجام دیں گے۔ جب تک نومبر کے عام انتخابات نہیں ہوجاتے ہیں۔انتخابات کے بعد ہیلمی مستعفی ہو جائیں گے اور گورنر نومبر کے انتخابات کے فاتح کو امریکی سینیٹ کے لیے مقرر کریں گے۔اعلان کے مطابق جارج ہیلمی کانگریس کی پیچیدگیوں کو گہرائی سے سمجھتے ہیں انہیں سینیٹ میں تعینات کرنا اعزاز کی بات ہے۔جارج سالمیت کا وہ نمونہ ہے جس کی ہمیں اپنی ریاست کی قیادت پر عوام کے اعتماد کو بحال کرنے میں مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ ہماری ریاست کے لوگوں کے لیے ڈیلیور کرنے کے لیے اس سے بہتر کوئی تیاریا زیادہ پرعزم نہیں ہے، خاص طور پر جب بات آئین کی اعلیٰ ترین صلاحیت فراہم کرنے کی ہو۔واضح رہے کہ ہیلمی مصری تارکین وطن کا بیٹا ہے اور وہ نیو جرسی میں پڑھے اور جوان ہوئے۔سیاست میں ان کا پورا کیرئیر پس پردہ رہا ہے، انہوں نے گورنمنٹ مرفی کے علاوہ سینیٹرز بکر اور لوٹن برگ کے لیے بھی کام کیا ہے۔سینیٹ کے ایک امیدوار نے20 سال عہدے پر فائض رہنے کے بعد نشست چھوڑی ہے ۔ان پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کے الزامات عائد ہوئے تھے۔