vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کے نوجوانوں کے لیے ملازمتیں اور وظیفہ حاصل کرنے کے مواقع

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے  برونکس میں 10 ہفتے کا صحت کی دیکھ بھال کا پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔جس میں حصہ لینے والے نیویارک کے نوجوان لڑکے کڑکیوں کو وظیفہ ملے گا۔نیویارک  کے حکام مطابق پروگرام  نوجوان بالغوں کے لیے کیریئر کے مواقعوں کی پیشکش کرتا ہے تاکہ صحت کی دیکھ بھال سے متعلق روزگار کو محفوظ بنانے میں مدد کی جا سکے جبکہ شرکاء کو ہوسٹوس کمیونٹی کالج میں تربیت فراہم کی جائے گی ۔10 ہفتے کے ورک فورس ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے کمیونٹی کے اراکین کو تربیت دینے کے بعد ان کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔پروگرام میں تین ہفتوں کی ان کلاس لرننگ اور چھ ہفتے کی انٹرن شپ شامل ہے۔ اس مفت پروگرام کو مکمل کرنے کے بعد، آپ کو انٹرویوز اور ملازمتوں کے مواقع فراہم کیے جائیں گئے اور ساتھ پیشہ ورانہ سرٹیفیکیٹ بھی پیش کیے جائیں گے۔شرکاء کو ڈالرز وظیفہ دیا جائے گا۔حکام نے پروگرام میں حصہ لینے والوں کے  لیےاہلیت کے تقاضے جاری کیے ہیں۔جس کے مطابق عمر کی حد 18-30 ہو اور صحت کی دیکھ بھال میں دلچسپی ہونی چائیے۔ہائی اسکول  ڈپلومہ۔انٹرنشپ کے آغاز تک منشیات کا ٹیسٹ پاس کرنا شامل ہے۔انٹرنشپ کے آغاز تک بیک گراؤنڈ چیک پاس کرنے کے قابل ہو۔امیدوارمکمل طور پر ویکسین ہو ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.