نیویارک امریکا کا اسلام آباد بن گیا ہے،مئیر نیویارک
باؤلنگ گرین پارک میں پاکستانی پرچم کشائی کی تقریب سے ایرک ایڈمز کا خطاب
نیویارک(بیورورپورٹ)نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز پاکستانیوں کی ہر شعبے سے وابستگی کے معترف ہوگئےاور کہا کہ کہتے ہیں نیویارک امریکا کا اسلام آباد بن گیا ہے۔وہ میئر آفس اور امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کے اشتراک سے پاکستان کے ستتر ویں یومِ آزادی پر باؤلنگ گرین پارک میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ نے پاکستان کے ستتر ویں یومِ آزادی پر مین ہٹن میں واقع باؤلنگ گرین پارک میں تیسری سالانہ پرچم کشائی کی تقریب سجائی جس کا آغاز تلاوتِ کلام ِ پاک سے ہوا۔تقریب کی نظامت علی رشید اور اوتھ کمشنر آصف رحمان نے کی۔شرکاء سے خطاب میں مہمان ِ خصوصی میئر ایرک ایڈمز کا کہنا تھا ہم چاہتے ہیں کہ آپ اپنی تہذیب و ثقافت،روایات اور معاشرتی اقدار سے ہمیشہ وابستہ رہیں۔پرچم کشائی میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی کثیر تعداد شریک تھی۔
اس موقع پر قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کمیونٹی اور ان کی تنظیموں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں پُل کا کردار ادا کیا ہے جبکہ اور این وائے پی ڈی کی مسلم آفیسر سوسائٹی کے صدر انسپکٹر عدیل رانا کا کہنا تھا کہ یہ ملک اور شہر سب کو محبتیں بانٹتا ہے۔اس موقع پر اے پیگ کے صدر علی راشد اور ان کے بیٹے فرحان رشید کا کہنا ہے کہ اس مقام پر سبز ہلالی پرچم، کی پرچم کشائی میں شہر کے میئر ایرک ایڈمز کا اہم کردار ہے،ہمیں اپنی تہذیب و ثقافت پر فخر ہے اور ہمیشہ رہے گا۔پرچم کشائی کے پر مسرت موقع پر ملی نغموں سے سبز و سفید لباس میں ملبوس بچوں سمیت سب ہی کے چہرے مسکراتے دکھائی دیے۔اس موقع پر اسمبلی مین ڈیوڈ ویپرن امریکی آفیشلز کا کہنا تھا کہ یہ مقام تاریخی اہمیت کا حامل ہے،پرچم کسی بھی ملک و قوم کا فضاء میں بلند ہے،اس کا احساس ہمیشہ خوشگوار ہوتا ہے،پاکستانی کمیونٹی کی تعلیم،صحت اور کاروبار کے شعبے میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔تقریب میں شریک خواتین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ تحریکِ پاکستان میں خواتین کا بھی اہم کردار ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔اس موقع پر مشہور گلوکارہ صائمہ جہاں نے اپنی منفرد آواز میں لازوال نغمے سنائے۔