کترینہ آرمسٹرانگ کولمبیا یونیورسٹی کی قائم مقام صدر
یونیورسٹی نے منوشے کے مستعفی ہونے کے بعد اعلان کیا ۔منوشے نے گزشتہ روز استعفی دیدیا تھا
نیویارک(ویب ڈیسک)کولمبیا یونیورسٹی میں ہونے والے احتجاج کے کئی مہینوں بعد یونیورسٹی کی صدر عہدے سے مستعفی ہوگئی ہیں۔صدر منوشے شفیق نے بدھ کو استعفی جمع کرادیا تھا ۔مستعفی ہونے کے ساتھ منوشے نے کہا کہ میں تمام لوگوں کو دکھ کے ساتھ بتارہی ہوں کہ 14 اگست 2024 سے کولمبیا یونیورسٹی کے صدر کے عہدے سے سبکدوش ہو رہی ہوں۔ مجھے اس بڑے ادارے کی قیادت کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔یہ فیصلہ اس وقت آیا جب منوشے شفیق کو کیمپس میں فلسطینیوں کے حامی مظاہروں سے نمٹنے کے لیے طاقت کے استعمال پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے کیونکہ یونیورسٹی کی حدود میں نیویارک پولیس داخؒ ہوئی اور طلباء کو مارتے ہوئے ہمراہ لے گئی تھی ، صرف مئی میں 100 سے زائد گرفتاریاں ہوئیں۔پولیس کے تشدد پر طلباء اور والدین انتظامیہ سے ناراض تھے ۔یونیورسٹی نے اعلان کیا کہ کترینہ آرمسٹرانگ عبوری صدر کا عہدہ سنبھالیں گی۔وہ کولمبیا کے ہیلتھ اور بائیو میڈیکل سائنسز کیمپس کی بھی قیادت کرتی ہیں جو 2022 سے کولمبیا یونیورسٹی ارونگ میڈیکل سینٹر کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ وہ کولمبیا یونیورسٹی کے ہیلتھ اینڈ بایومیڈیکل سائنسز کے لیے ایگزیکٹو نائب صدر اور یونیورسٹی کے ہیرالڈ اور مارگریٹ ہیچ پروفیسر ہیں۔