ٹم والز اور جے ڈی وینس نیویارک میں آمنے سامنے ہوں گے
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک شہر میں یکم اکتوبر کو نائب صدارتی مباحثہ ہوگا۔وینس اور ٹم آمنے سامنے ہوں گے۔ بڑےنجی ٹی نیٹ ورک نے جمعرات کی صبح اعلان کیا کہ دونوں امیدوار نیویارک میں یکم اکتوبر کو مباحثے کے لیے آئیں گے اور ٹم والز اور جے ڈی وینس دونوں اس تاریخ سے متفق ہیں۔اس مباحثے کی میزبانی کے فرائض امریکا کے بڑے نجی ٹی وی کے اینکر ادا کریں گے۔ڈیموکریٹس اور ری پبلکین کے نائب صدر کے امیدوار مہم میں مصروف ہیں۔ان کے سامنے مختلف تاریخیں رکھی گئیں جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یکم اکتوبر کو مباحثے پر اتفاق ہوا۔