vosa.tv
Voice of South Asia!

سفارت خانہ پاکستان میں77 ویں یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب

0

سعودی عرب:سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان میں 77 ویں یوم آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں تینوں مسلح افواج کے افسران سفارتی افسران اور پاکستانی کمیونٹی کے مردوخواتین شریک ہوئے۔سعودی دارالحکومت ریاض کے سفارت خانہ پاکستان میں سفیر پاکستان احمد فاروق نے قومی ترانے کی دھن میں پرچم کشائی کی جس پر شرکاء نے پاکستان زندہ بادکے نعرے لگائے اس موقعہ پر تینوں مسلح افواج کے افسران سمیت سفارت خانہ پاکستان کے افسران اور پاکستانی کمیونٹی کے مردوخواتین کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقعہ پر سفیر پاکستان احمد فاروق نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم مملکت ہے اور ہمیں ملکر اسے مزید ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کرنا ہے تاکہ ہماری آئندہ نسلوں کا مستقبل تابناک رہے اور ہم قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ اقبال سمیت تحریک پاکستان کے دیگر قائدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی بدولت آج ہم ایک خودمختار اور آزاد ملک میں زندگی گزار رہے ہیں اور ہم آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں کو بھی یاد کرتے ہیں اور ہم عزم کرتے ہیں کہ مسلہ کشمیر کے حل تلک اپنی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.