قومی یکجہتی فورم اور پاکستان قونصلیٹ جدہ کی یوم آزادی کی پروقار تقریب
جدہ:پاکستان انٹرنیشنل سکول جدہ میں پاکستان قومی یکجہتئ فورم اور پاکستان قونصلیٹ جدہ کی جانب سے یوم آزادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور فورم کے قائدین نے شرکت کی اور سب نے ملکر آزادی کا کیک کاٹا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصلر جنرل خالد مجید کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے ملک کی سب سے بڑی بنیادی ضرورت یکجہتی اور اتحاد کئ ہے یوم آزادی کے موقع پر سب کو دلی مبارکباد پیش کی تقریب سے کنوینیئر قومی یکجہتی فورم ریاض بخاری ،جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیر احمد ،چئیرمین بزنس فورم چوہدری شفقت محمود دیگر نے بھی خطاب کیا اور جذبہ حب الوطنی اور قومی یکجہتئ پر روشنی ڈالی۔تقریب میں پاکستانی سکول کے بچوں نے بھی وطن سے محبت کے اظہار کے لئے اپنے تقریر سے خوب لہو گرمایا اور ٹیبلو پیش کئے اور تقریب کے اختتام پر سب نے ملکر یوم آزادی کا کیک کاٹا اور معروف پاکستانی سنگر نعیم سندھی نے اپنی آواز کا جادو چلا کر ملی نغمے گا کر تقریب کو چار چاند لگائے۔