پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کا آغاز صبح سویرے توپوں کی سلامی
اسلام آباد:ملک بھر میں پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کا آغاز صبح سویرے توپوں کی سلامی سے ہوا، پاک فوج کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ،21 توپوں کی سلامی دی گئی،اسلام آباد ہائی کورٹ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جبکہ اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی تقریب میں نوجوانوں نے ملی نغمے پیش کئے خصوصی تقریب سے وزیر اعظم نے بھی خطاب کیا۔پاک وطن کے ستترویں یوم آزادی پر دن کا آغاز صبح سویرے پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں کی جانب سے توپوں کی سلامی سے کیا گیا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی تکبیر کے نعروں کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ دی گئی یہ توپوں کی سلامی اس بات کی غمازی کرتی ہیں کہ ہم ایک باحوصلہ قوم ہیں وقت آنے پر دشمن کے سامنے سینہ سپر اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں اسلام آباد میں سب سے بڑی تقریب سے وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے بھی خطاب کیا تقریب میں نوجوانوں نے خوبصورت انداز میں ملی نغمے پیش کئےاسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جسٹس محسن اختر کیانی نے سبز ہلالی پرچم لہرایا اس موقع پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی موجود تھے