نیویارک شہر میں جعلی نمبر پلیٹوں کے تعین کے لیے AIکےاستعمال پر غور
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک میں جعلی نمبر پلیٹوں والی گاڑیوں کے خلاف گزشتہ دو ماہ سے آپریشن جاری ہے لیکن اس کے باوجود جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں سڑکوں پر رواں دواں ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق مین ہٹن بورو کے صدر کے دفتر نے کہا کہ صرف محکمہ ٹرانسپورٹیشن سے چلنے والے کیمروں سے گزرنے والی1لاکھ سے زائد گاڑیوں کی پلیٹیں پڑھنے کے قابل نہیں ہیں۔اس طرح نہ پڑھی جانے والی پلیٹوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔مین ہٹن بورو کے صدر کا دفتر رجسٹریشن اسٹیکرز پر ڈیجیٹل ٹیگ استعمال کرنے،پولیس افسران کو تربیت دینے ، جزوی ا غیر واضح پلیٹوں کی شناخت کے لیے AI کا استعمال کرنے، پکڑے جانے والے افراد کے لیے جرمانے میں اضافہ پر غور کررہا ہے ۔