رینڈلز جزیرے پر تارکین وطن لڑپڑے،ڈنڈوں،لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال
برونکس میں خاتون کو چھیڑنے پر جھگڑا،گولی لگنے سے ایک شخص زخمی
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے رینڈلز آئی لینڈ پر تارکین وطن کے دو گرپوں میں تصادم ہوا۔دونوں طرف سے بڑی تعداد میں لوگ لڑائی میں کود گئے اور ایک دوسرے پر حملے کیے ۔اس دوران دونوں گروپوں میں لاتوں ،مکوں اور ڈنڈوں کا آزادنہ استعمال ہوا۔لڑائی میں تارکین وطن کی خواتین بھی شامل ہوئی۔واقعہ فیلڈ 82 کے باہر تھا،واقعہ کی وجہ مخالف گروپ نے تلخ کلامی پر 26 سالہ شخص کو چاقو مار دیا تھا ۔جس پر جھگڑا شروع ہوا۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تصادم ختم کرایا اور متعدد افراد کو حراست میں بھی لے لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جب وہ جائے وقوع پر پہنچے تو افریقی اور لاطینی آپس میں لڑ رہے ہیں اور بعض اوقات وہ نہانے اور کھانے پینے پر بھی لڑپڑتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ رینڈل آئی لینڈ پر تقریبا3ہزار تارکین وطن رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں جن میں مرد خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ نیویارک کے علاقے برونکس میں منگل کے روز پارٹی میں خاتون کے چھیڑنے پر جھگڑا شروع ہوا اور بات گولیاں چلنے تک پہنچ گئی ۔اس دوران گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوا جبکہ جھگڑے کے بعد پارٹی ختم کردی گئی ۔واقعہ منگل کی الصبح کنکورس میں والٹن ایونیو پر واقع ایک عمارت میں پیش آیا، پولیس کے مطابق عمارت میں ہونے والی ایک پارٹی میں کئی افراد آپس میں زبانی طور جھگڑ پڑے۔جس کے بعد بات مارپیٹ تک پہنچ گئی اور پھر فائرنگ ہوئی تو بھگڈر مچ گئی اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔