vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض:حافظ عبدالوحید اور یونس ابوغالب کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

0

ریاض:سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں اہلیان ریاض کی جانب سے الریاض کی دو معروف سماجی؛ مذہبی ، ادبی ، اور سیاسی شخصیات حافظ عبدالوحید اور یونس ابوغالب کی یاد میں مقامی ہوٹل میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔تعزیتی ریفرنس میں رقت آمیز مناظر اور نم آنکھوں نے سب کو آبدیدہ کر دیا اس موقعہ پر شرکاء نے دونوں مرحومین کی بے لوث، انتھک کاوشوں اور صلاحیتوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بہترین دوست ، ہمدرد انسان ، اور قابل مثال مذہبی اور سیاسی رہنما تھے انہوں نے ساری زندگی شرافت ، ایمانداری ، اور کمیونٹی کی ناقابل فراموش خدمت میں گزار دی مقررین کا کہنا تھا کہ دونوں مرحوم پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کا قیمتی سرمایہ تھے ان کی ادبی ، مذہبی ، اور سماجی خدمت سے انکار ممکن نہیں اس قسم کے عظیم لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ان کی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا ہے ان کی تلافی ناممکن ہے تقریب میں رانا عبدالرؤف،خالد اکرم رانا،احسن عباسی،قاضی اسحاق میمن،محمد خالد رانا،وسیم ساجد،ضیغم الاسلام،مولانا عبد المالک مجاہد،منصور محبوب،رانا عمر فاروق اور دیگر نے بھی مرحومین کی مثالی،ادبی،مذہبی اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.