vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کے شہری جرائم پیشہ عناصر سے غیر محفوظ

0

نیویارک:نیویارک پولیس نے شہر میں بڑھتے جرائم میں ملوث ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔نیویارک پولیس تھانہ نمبر 83 کی حدود میں میرٹل ایونیو اور سینٹرل ایونیو ایم  ٹرین اسٹیشن پر ایک نامعلوم شخص 27 سالہ لڑکی سے قیمتی سامان چھین کر فرار ہوگیا۔  تھانہ نمبر 52 کی حدود میں ایک نا معلوم شخص ایسٹ فورڈھم روڈ اور ویلنٹائن ایونیو کے پاس BX12 MTA بس میں سوار 40 سالہ خاتون سے پرس چھین کر فرار ہوگیا۔ تھانہ نمبر 13 کی حدود میں337 ایسٹ 17 سٹریٹ کے سامنے ایک نامعلوم شخص کی 24 سالہ لڑکی سے زبانی تکرار ہوئی جھگڑا بڑھ گیا۔نامعلوم شخص نے متاثرہ لڑکی پر حملہ کر کے فرار ہوگیا۔واقعے کی فوٹیج سی سی ٹی وی کیمرہ میں محفوظ ہوگئی۔تھانہ نمبر 62 کی حدود میں 7101 بے پارک وے کے سامنے جھگڑے میں ایک نامعلوم شخص نے  89 سالہ متاثرہ خاتون کو حملے کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔دوسری طرف تھانہ نمبر 52 کا عملہ 65 سالہ گمشدہ شخص کو تلاش کررہا ہے۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.