vosa.tv
Voice of South Asia!

سفولک کاؤنٹی میں نیل وائرس کا پہلا کیس رپورٹ

0

 نیویارک(ویب ڈیسک) سفولک کاؤنٹی میں نیل وائرس کا پہلا انسانی کیس رپورٹ  ہوا ہے ۔حکام کی جاری کردہ معلومات کے مطابق کاؤنٹی علاقے اسلپ میں50سالہ شخص مچھر کے کاٹنے سے وائرس میں مبتلا ہوا اور متاثرہ شخص کو 18 جولائی کے روز وائرس کی شکایت ہوئی اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں پر اس کے ٹیسٹ لیے گئے اور جانچ پڑتال کی گئی ۔ محکمہ صحت حکام  کے مطابق رپورٹ موصول ہونے کے بعد پتہ چلا کہ یہ شخص نیل وائرس میں مبتلا ہوا ہے ۔وائرس کی ہلکی علامات میں بخار، سر درد اور جسم میں درد شامل ہیں۔ شدید علامات میں تیز بخار، گردن کی اکڑن، مدہوشی ، کوما، کانپنا، آکشیپ، پٹھوں کی کمزوری اور فالج شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ  وہ لوگ جو انفیکشن کا شکار ہوتے ہیں ان میں 50 سال سے زائد عمر کے لوگ شامل ہیں۔صحت کے حکام کے مطابق سفولک کاؤنٹی میں2023 میں ویسٹ نیل وائرس کے 5 اور 2022 میں 11 کیسز رپورٹ ہوئے۔ویسٹ نیل وائرس سے بچنے کے لیے ٹپس میں مکمل بازو والی شرٹ یا قمیض اور پتلون پہننا ضروری ہے اس کے علاوہ گھروں میں مچھروں کے خاتمہ کا اسپرے کیا جائے ، شام اور الصبح باہر نہ جائیں کیونکہ اس دوران مچھروں کی بہتات ہوتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.