vosa.tv
Voice of South Asia!

برونکس میں چاقو کے وار سےایک شخص جاں بحق،دوسرا زخمی

0

دوسرے واقعے میں  فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوئے،پولیس کو حملہ آوروں کی تلاش

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے برونکس میں حملہ آور نے ایک شخص کو چاقو کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ۔واقعہ کی اطلاع پر نیویارک پولیس پہنچ گئی ۔لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔واقعہ  جمعرات کی صبح کلیئرمونٹ سیکشن میں واقع لانڈرومیٹ میں ہوا۔حملہ آور چاقو مارنے کے بعد کالج ایونیو جنوب کی طرف  فرار ہوگیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی47سالہ شخص کی حالت مستحکم ہے ۔دوسرے شخص کی ٹانگوں، دھڑ اور کمر میں چھرا گھونپ گیا تھا جو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کی عمر 30 سال کے درمیان ہے  اس نے سبز اور سیاہ قمیض، سیاہ پینٹ سفید ٹوپی پہن رکھی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہے۔علاوہ ازیں  برونکس میں دو ملزمان نے فائرنگ کرکے6افراد کو زخمی کردیا جبکہ پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دو  حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔انہوں نے سینٹ جیمز پارک میں موٹر سائیکل کھڑی کی اور پھر 191 سٹریٹ اور مورس ایونیو پر اسکافولڈنگ کے نیچے کھڑے مردوں کے گروپ پر فائرنگ کردی جس سے6افراد زخمی ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہر متاثرہ  شخص کے جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں لگی ہیں ۔ہسپتال میں مستحکم حالت میں ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ گینگ سے متعلق واقعہ ہے لہذا تحقیقات جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.