vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹم والز کو کملا ہیرس کی ٹیم میں شامل ہونے کے لیے سخت جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑا

0

نیویارک:صدر بائیڈن کے صدر کے عہدے  کی دوڑسے دستبردار ہونے کے بعد نائب صدر کملا ہیرس کو امریکا کے صدر کے عہدے کا امیدوار نامزد کیا گیا ۔کملا ہیرس آئندہ انتخابات میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کریں گی۔کملا ہیرس  صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے انتھک محنت کررہی ہیں۔انہوں نے سفارشی بنیادوں پر کسی کو بھی اپنی ٹیم میں شامل نہیں کیا  بلکہ نائب صدر کے عہدے کے امیدوار کا انتخاب کرنے کے لیے ایک ہفتے تک امیداروں کے انٹرویوز کیے ۔کملا ہیرس کو نائب صدر کے عہدے کے امیدواروں کے لیے ایک درجن سے زائد افراد کی درخواستیں موصول ہوئی ۔ان امیدواروں کی اسکروٹنی ہوئی اور9افراد کو جانچ پڑتال کے عمل میں ڈالا گیا ۔اس دوران کملا ہیرس نے واشنگٹن ڈی سی میں واقع گھر میں تمام گورنرز سے بھی ملاقاتیں عمل میں لائی۔کملا ہیرس نے سابق اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر کی سربراہی میں ٹیم قائم کی وہ9افراد کی میریٹ پر جانچ پڑتال کریں ۔مذکورہ ٹیم نے تیزی کے ساتھ جانچ پڑتال کا عمل شروع کیا اور9میں سے5افراد باقی رہ گئے تھے ۔جس کے بعد ٹیم نے ان پانچ افراد کی جانچ ُرتال کے ساتھ مواد جمع کیا ۔ہولڈر نے جانچ کی ٹیم میں وائٹ ہاؤس کی سابق وکیل ڈانا ریمس، مہم کی سربراہ جین او میلے ڈلن، مہم کی چیف آف اسٹاف شیلا نکس سمیت دیگر کو شامل کیا اور ان لوگوں نے گزشتہ جمعے کو اپنا کام سمیٹ کر حتمی فہرست کملا ہیرس کے حوالے کی۔ہیرس نے فہرست ملنے کے بعد کوئی فیصلہ لینے سے قبل اپنی ٹیم کے ساتھ ہفتے کے دن ملاقات کی اور ہر امیدوار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔جس کے بعد کملا ہیرس نے فہرست میں شامل 3افراد کے انٹرویو کیے اور نائب صدر کے عہدے کا قرعہ ٹم والز کے نام نکلا اور ابھی دو دن پہلے کملا ہیرس نے ایک ریلی میں ٹم والز کو بطور نائب صدر کے امیدوار کے لیے لوگوں کے سامنے پیش کیا اور ان کا تعارف کراہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.