رابرٹ ایف کینیڈی جونئیر کا سینٹرل پارک میں ریچھ کی لاش پھینکنے کا اعتراف
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے سینٹرل پارک سے2014میں ریچھ کی لاش ملی تھی جس کے بعد ہر ٹی وی پر خبر بریکنگ کی صورت میں چلی اور اخبار کے صفحہ اول کی خبر بنی تھی کہ مردہ ریچھ پارک میں نہیں آتے۔یہ تقریبا ایک دہائی پرانا معاملہ تھا جو کہ حل ہونے کانام نہیں لے رہا تھا لیکن تقریبا10سال بعد پراسرار معمہ حل ہوگیا ہے ۔جب امریکا کے صدر کے عہدے کے امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے تسلیم کیا کہ انہوں نے2014میں ریچھ کے بچے کی نعش سینٹرل پارک میں پھینکی تھی ۔کینیڈی نے Xپر ویڈیو پوسٹ کی اور بتایا کہ میں سفر میں تھا کہ ہڈسن سے گزر رہا تھا تو میں نے دیکھا کہ میرے سامنے والی گاڑی میں سوار ایک خاتون نے ریچھ کو گاڑی کے نیچے کچل ڈالا ہے ۔جس کے بعد خاتون فرار ہو گئی ۔میرے ساتھ گاڑی میں موجود دوست بھی دیکھ رہے تھے۔میں نے دوستوں کے ساتھ مل کر ریچھ کی لاش کو اٹھایا اور فیصلہ کیا کہ اسے سینٹرل پارک میں پھینک دیتے ہیں۔جس کے بعد ہم نے ریچھ کی لاش پارک میں پھینکی تھی۔اس ویڈیو کے بعد نیویارک پولیس کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔