پاکستانیوں نے قابلیت کی بنیاد پر امریکا میں منفرد مقام حاصل کیا،پاکستانی قونصل جنرل
نیویارک:نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے کہا ہے کہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے اپنی قابلیت کی بنیاد پر ہر شعبے میں منفرد مقام حاصل کیا ہے۔وہ این وائے پی ڈی میں جہانگیر اشرف کو ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ملنے کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی نژاد کمانڈنگ آفیسر جہانگیر اشرف کو ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ملنے کی خوشی میں کاروباری وسماجی شخصیت احمد جان کی رہائش گا ہ پر خصوصی تقریب کا اہتمام ہوا،جس کا آغاز تلاوتَ کلامِ پاک سے کیاگیا۔