vosa.tv
Voice of South Asia!

مین ہٹن سب وے اسٹیشن پر خواتین کو دھکا دینے والی خاتون زیر حراست

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے مین ہٹن سب وے اسٹیشن پر ننگے پاؤں خاتون نے  دو خواتین کو پیٹریوں پر دھکا دیدیا ۔جس سے دونوں خواتین معمولی زخمی ہوئی ۔متاثرہ خواتین کی عمریں 20سال کے قریب ہیں اور ان کا تعلق میکسیکو سے ہے۔واقعہ پیر کی صبح ڈیلنسی اسٹریٹ اسٹیشن  کے قریب پیش آیا ۔ڈیوٹی پر موجود افسران فورا خواتین کی مدد کے لیے پہنچ گئے تھے۔جنہوں نے انہیں دوبارہ اسٹیشن پر لانے میں مدد کی ۔اس دوران دھکا دینے والی خاتون فرار ہورہی تھی تو پولیس نے شہری کی مدد سے خاتون کو قابو میں کیا اور تھانے منتقل کردیا،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے وقت خاتون ننگے پاؤں تھی  اور تکلیف میں مبتلا دکھائی دے رہی تھی۔پولیس نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.