نیویارک پولیس افسر کا ڈومینیکن ڈے پریڈ کے دوران شہری پر تشدد
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس کے افسر نے برونکس میں ڈومینیکن ڈے پریڈکے دوران شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔پولیس نے افسر نے شہری کو لاتین مکے مارے تھے جس سے جسم پر نشان بن گئے۔پریڈ کے دوران پولیس افسر کے تشدد سے متعلق ریکارڈ ہونے والی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس افسر 25 سالہ آرنارڈو ورگاس جونیئر کو تشدد کا نشانہ بنارہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ورگاس جونیئر نے منتشر ہونے کے احکامات سے انکار کر دیا اور اس نے مزاحمت کی اور جھگڑے کا سبب بنا لہذا پولیس واقعہ کو دیکھ رہی ہے۔