نیویارک پولیس نے رینڈلز جزیرے پر قائم تارکین وطن کے خیمے اکھاڑ دئیے
پولیس حکام نے فیصلہ بڑھتے ہوئے تشدد وجرائم کی وارداتوں کو روکنے کے لیے کیا،کارروائی کے دوران پولیس کی بھاری نفری موجود تھی
نیویارک(ویب دیسک)نیویارک پولیس نے شہر میں بڑھتے ہوئے تشدد وجرائم کو روکنے کے لیے رینڈلز جزیرے کے قریب قائم تارکین وطن کے خیمے اکھاڑ دئیے۔کارروائی کے دوران پولیس کی بھاری نفری موجود تھی اور خیمے اکھاڑنے کے لیے مشینری کا بھی استعمال کیا گیا۔پولیس کو اطلاع موصؤل ہوئی تھی کہ کچھ جرائم پیشہ عناصر نے خیموں میں پناہ لی ہوئی ہے۔شہر میں تشدد وجرائم کی وارداتوں میں یہاں کے تارکین وطن ملوث ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ان خیموں میں3ہزار سے زائد لوگ مقیم تھے۔یہاں پر ہتھیار اور منشیات آسانی سے مل جاتی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پناہ گاہ کے ارد گرد علاقوں میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے اورپیر کی صبح مسلح شخص نے فائرنگ کر کے ایک 44 سالہ خاتون کومار دیا جبکہ دو افراد زخمی ہوئے تھے۔لیگل ایڈ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ کارروائی غیر آئینی ہے۔ہیٹ ویو کے دوران لوگوں کو بے گھر کرنا زیادتی ہے اور پولیس کارروائی نے سوالات کو جنم دیا ہے۔