امریکہ کی مختلف ریاستوں میں پاکستانی فنکاروں کے کامیاب شوز
حبا انٹرٹینمنٹ نے ساؤتھ ایشین پروموٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا،پاکستانی کمیونٹی کی محبت ہے کہ وہ حبا انٹرٹینمنٹ پر اعتماد کرتے ہیں،ناصر صدیقی
ڈیلاس(ویب ڈیسک)حبا انٹرٹینمنٹ کے زیراہتمام امریکہ کی مختلف ریاستوں میں پاکستانی فنکاروں کے شوز کا انعقاد کیا گیا۔ڈیلس میں بھی پاکستانی مداحوں نے شو میں بڑی تعداد میں شرکت کی اور یومنا زیدی اور وہاج علی کو اسٹیج پر دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھے۔ریاست ٹیکسس کے شہر ڈیلس میں حبا انٹرٹینمنٹ کے زیر اہتمام پاکستانی ڈرامہ سوپر اسٹارز یومنا زیدی اور وہاج علی کا کامیاب اور ہاوس فل شو ہوا۔ اس شو کی میزبانی معروف فنکار ناصر نے کی جبکہ ابھرتے ہوئے معروف پاکستانی گلوکار رافع اسرار اور نتاشہ بیگ نے اپنی موسیقی کے جادو جگائے اور شو کو گرمائے رکھا۔ شائقین شو کے دوران جھومتے رہے۔اس موقع پر حبا انٹرٹنمنٹ کے روح رواں ناصر صدیقی نے کہا کہ یہ ساوتھ ایشین کمیونٹی بالخصوص پاکستانی کمیونٹی کی محبت ہے کہ وہ حبا انٹرٹینمنٹ پر اعتماد کرتے ہیں اور ہمارے ہر شو کو کامیاب بناتے ہیں جس پر میں پوری کمیونٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے امریکہ کے معروف بالی ووڈ،لالی ووڈ پرمورٹر ریحان صدیقی نے کہا کہ کمیونٹی کی جانب سے پاکستانی پرمورٹرز پر اعتماد قابل ستائش ہے۔یہی اعتماد ہم پومورٹرز کو بہترین شوز منعقد کرانے کے لئے انرجی فراہم کرتا ہے۔ہمیں بلا تفریق اپنے انٹرٹینمنٹ پرمورٹرز کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔حبا انٹرٹینمنٹ کے ترجمان کمال صدیقی نے وائس آف ساوتھ ایشیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناصر صدیقی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ امریکہ میں ساوتھ ایشین کمیونٹی کو بہترین شوز کے زریعے تفریح کے مواقع فراہم کئے جائیں۔بھارت کے فنکار تو امریکہ شوز کے لئے آتے ہی رہتے ہیں لیکن حبا انٹرٹینمنٹ نے اب پاکستانی سوپر اسٹارز کے ساتھ بھی بڑے شوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یومنا زیدی اور وہاج علی کے ہیوسٹن،ڈیلس،شکاگو اور نیوجرسی میں کامیاب شوز کئے جارہے ہیں جنہیں کمیونٹی نے نہ صرف پسند کیا ہے بلکہ اس خواہش کا اظہار بھی کیا ہے کہ وہ پاکستانی اسٹارز کو بھی اپنے بیچ دیکھنا چاہتے ہیں۔یومنا زیدی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ تمام حاضرین کا شو میں آمد پر بے حد شکریہ ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا امریکہ پہنچ کر جو پیار اور محبت ہمیں دیا گیا وہ ناقابل فراموش ہے۔ وہاج علی نے کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی ہمارا فخر ہیں،شوز کو کامیاب بنا کر کمیونٹی نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنے فنکاروں سے کتنی محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا شو میں جس انداز سے پرتپاک استقبال ہوا وہ ناقابل فراموش ہے جس پر وہ سب کے شکرگزار ہیں۔اس موقع پر دونوں فنکاروں نے اپنے اپنے کامیابی کے سفر سے حاضرین کو آگاہ کیا اور ساتھ ہی شرکا کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔حبا انٹرٹینمنٹ کی اس کاوش پر پاکستانی امریکیوں نے ناصر صدیقی اور انکی پوری ٹیم کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اب پاکستانی سوپر اسٹارز بھی امریکہ میں کامیاب شوز کریں گے۔