vosa.tv
Voice of South Asia!

آواز خلق کو نقارہ خدا سمجھو

0

نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ سمیت3ملزمان کی ڈیل ختم،حکام نے فیصلہ نائن الیون کے متاثرین کے اہلخانہ اور عوام کے دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا اور ڈیل منظوری کے صرف دو دن بعد ہی منسوخ کردی  

نیویارک(ویب ڈیسک)آواز خلق کو نقارہ خدا سمجھو۔کہتے ہیں کہ کسی شخصیت کے مقام و مرتبہ کو معلوم کرنے کے لیے تو اس شخصیت کے بارے میں رائے عامہ کا جاننا ضروری ہے۔امریکا  میں کئی سال پہلے نائن الیون کا واقعہ پیش آیا۔ جب دو جہاز ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے ٹکرا گئے تھے ۔جس کے بعد امریکا نے دہشت گردی کے خلاف اعلان جنگ کیا اور کئی سالوں تک دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی اور حملہ آوروں کو گرفتار کیا اور کئی مارے دئیے گئے۔ابھی دو دن پہلے امریکی  حکام نے نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ خالد شیخ سمیت 3ملزمان کو سزائے موت کے بدلے عمر قید کی سزا دینے کی ڈیل منظور کی۔ڈیل ابھی منظور ہی ہوئی تھی کہ نائن الیون حملے میں زخمی ہونے والے افراد اور جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ اور عوام نے غم وغصے کا اظہار کیا اور کہا کہ ناانصافی نہ کی جائے۔ملزمان کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں ان کے ساتھ کی جانے والی ڈیل منسوخ کردی جائے۔آج ہفتے کو کیس میں حیرت انگیز پیش رفت ہوئی جب  امریکی سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد اور دو ساتھیوں کی معاہدے کو منسوخ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ گوانتانامو کے فوجی ٹربیونل کی نگرانی کر رہے ہیں۔آسٹن کے اس اقدام کا خاموشی سے محکمہ دفاع نے آسٹن کے ایک میمو میں اعلان کیا جو جمعہ کی دیر رات پینٹاگون نے میڈیا کے سامنے پیش کیا۔سیکریٹری دفاع نے کہا کہ  اس طرح کے فیصلے کی ذمہ داری ملٹری کمیشن ایکٹ کے تحت اعلیٰ کنویننگ اتھارٹی کے طور پر مجھ پر عائد ہوتی ہے ۔آسٹن نے مزید کہا کہ  فوری طور پر  ڈیل منسوخ کی جاتی ہے۔ ایک پری ٹرائل معاہدے میں داخل ہوں اور ایسا اختیار اپنے پاس محفوظ رکھتا ہوں۔اس اتھارٹی کے تحت آسٹن نے کہا کہ میں اس کے ذریعے تین پری ٹرائل معاہدوں سے دستبردار ہوں جن پر 31 جولائی 2024 کو مذکورہ کیس میں دستخط کیے تھے۔واضح رہے کہ 11 ستمبر 2001 کی صبح دو ہائی جیک کیے گئے مسافر طیارے ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے ٹکرا دئیے گئے تھے ۔اس دن کے بعد افغانستان میں مقیم دہشت گردوں کے خلاف امریکا نے حملے شروع کردئیے تھے۔ان حملوں کا ذمہ دار القاعدہ کو ٹہرایا گیا تھا۔ اس دن تقریباً3ہزار لوگ جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.