vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک ملک کا سب سے محفوظ شہر ہے،مئیر ایڈمز

0

نیویارک سٹی کے مئیر ایرک  ایڈمز  کا کہنا ہے کہ نیویارک ملک کا سب سے محفوظ شہر ہے کیونکہ یہاں پولیس کا بہترین محکمہ کام کررہا ہے۔میئر ایڈمز نے ففتھ پریسنکٹ میں گولی  لگنے سے زخمی ہونے والے پولیس افسر کی عیادت کی  اورپولیس  کمشنر ایڈورڈ کبان  کے ساتھ میڈیا کو بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں پولیس  افسران کو مین ہٹن میں ایک مسلح ڈکیتی کے دوران گولی ماری گئی تھی۔ ایک افسر کو اوپری ران میں اور دوسرے کو بائیں ران میں گولی لگی، اور دونوں ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور امید ہے کہ وہ مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔ایڈمز نے قانون نافذ کرنے والے افسران کی بہادری کی تعریف کی اور ان خطرات کو اجاگر کیا جن کا سامنا انہیں ہر روز کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این وائے پی ڈی نے 17,000 غیر قانونی بندوقیں قبضے میں لی ہیں ، اور ہم شہرمیں امن  قائم کرنے کے لئے ان لوگوں کا پیچھا کرتے رہیں گے جو غیر قانونی ہتھیاروں کے ساتھ شہر میں خطرہ بنے ہوئے ہیں۔مئیر  ایڈمز نے ہسپتال کے عملے کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے فوری طور پر زخمی افسران کی دیکھ بھال کی۔میئر ایڈمز نے مزید کہا کہ نیویارک شہر ملک کا سب سے محفوظ بڑا شہر ہے کیونکہ یہاں پولیس کا بہترین محکمہ کام کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.