vosa.tv
Voice of South Asia!

نائب صدر کملا ہیرس کی سوتیلی بیٹی کی حفاظت پر مامور گاڑی کو نقصان

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک علاقے مین ہٹن سے سافٹ ویئر ڈویلپر کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزم پر الزام ہے کہ اس نے  پر نائب صدر کملا ہیرس کی سوتیلی بیٹی کی حفاظت پر مامور سیکرٹ سروس کی دو ایس یو وی کے لائسنس پلیٹ کور کو نقصان پہنچا یا ہے۔ملزم کا نام  ہیری ہیمن ظاہر کیا گیا ہے جو لائسنس پلیٹوں کا کام کرتا ہے۔مقدمہ کے مطابق ملزم 45 سالہ ہیمن ٹریبیکا ریسٹورنٹ کے باہر کھڑی بغیر نشان والی گاڑیوں کے قریب پہنچا اور پھر پیچھے سے ان کی لائسنس پلیٹ کے کور کو توڑ دیا۔یہ گاڑیاں سیکرٹ سروس کے ایجنٹوں کی تھیں جنہیں نائب صدر کی سوتیلی بیٹی ایلا ایمہوف کی حفاظت کے لیے مقرر کیا ہوا ہے۔سیکرٹ سروس کے ترجمان جیمز برن نے کہا کہ اس واقعے کے نتیجے میں کسی بھی موقع پر کسی بھی محافظ کو خطرہ نہیں تھا۔ہیمن پر حکومتی انتظامیہ میں رکاوٹ ڈالنے اور مجرمانہ فساد کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.