vosa.tv
Voice of South Asia!

سٹیم پائپ لیک ہونے سے پارک ایونیو پر ٹریفک متاثر

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے اپر ایسٹ سائڈ پر بھاپ کے اخراج نے جمعرات کی صبح پارک ایونیو پر ٹریفک کو متاثر کیا ہے جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پارک ایونیو کی ایک سٹرک مشرقی 69ویں اور 70ویں گلیوں کے درمیان شمال کی طرف کھلی ہوئی ہے کیونکہ کون ایڈیسن کے عملہ صفائی کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ مذکورہ علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اسٹیم پائپ لائن لیک ہوگئی تھی جس سے علاقے میں دھواں ہی دھواں ہوگیا ۔واقعہ کے فورا بعد حکام نے اعلان کیا کہ رہائشی کھڑکیاں دروازے بند رکھیں جبکہ عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کردیا حکام کو توقع ہے کہ آج جمعرات کو کام مکمل ہوجائے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.