کوئنز میں تشدد سے ایم ٹی اے کا کارکن شدید زخمی
نیویارک(ویب ڈیسک)کوئنز کے سب وے اسٹیشن پر جھگڑے کے دوران ایم ٹی اے کارکن کو تیز دار آلہ کے وار کرکے زخمی کردیا گیا۔حملہ آور نے دانتوں سے بھی کارکن کو دونوں ہاتھوں پر کاٹا۔ واقعہ جمیکا179 ویں اسٹریٹ اسٹیشن پر بدھ کی الصبح پیش آیا۔واقعہ کچھ اس طرح پیش آیا کہ ایم ٹی اے کا کارکن ایف ٹرین میں سوار ہوا تو اس دوران اس کا ایک شخص سے جھگڑا ہوگیا۔حملہ آور نے تشدد کا نشانہ بنایا ۔تیز دار آلہ سے وار کیے اور جاتے ہوئے دانتوں سے دونوں پاتھوں پر کاٹ دیا۔زخمی کارکن کو طبی علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔