گورنر کیتھی ہوکل کا 54ملین ڈالرز کا اعلان
نیویارک(ویب ڈیسک)گورنر کیتھی ہوکل نے سیکنڈ ایونیو سب وے کی توسیع کے لیے ریاستی فنڈز سے ادائیگی کے لیے54ملین ڈالرز کا اعلان کردیا ہے۔گورنر کیتھی ہوکل نے رقم جاری کرنے کا اعلان میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سیکنڈ ایونیو سب وے پراجیکٹ پہلی بار 1929 میں متعارف کرایا گیا تھا۔2007 میں منصوبے پر کام رک گیا۔یہ منصوبہ مین ہٹن ایسٹ ہارلیم کو 106 ویں سٹریٹ،116 ویں سٹریٹ اور 125 ویں سٹریٹ پر بڑے پروجکیٹ کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔گورنر کے اعلان کے بعد پراجیکٹ اپنے اگلے تعمیراتی مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ابتدائی طور پر سیکنڈ ایونیو کے باقی سب وے پراجیکٹ کو فنڈ دینے کے لیے رقم کنجشن پرائسنگ ریونیو سے آنی تھی۔اس اقدام کو گورنر ہوکل نے روک دیا۔گورنر اس بات کو یقینی بنا رہی ہیں کہ سرمائے کے کچھ پروجیکٹس جوخاص طور پر بھیڑ کی قیمتوں سے متعلق آمدنی پر منحصر ہیں انہیں اب مکمل ہو جانا چائیے۔منصوبوں کی تکمیل رکنی نہیں چائیے۔گورنر نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ منصوبوں کی تکمیل پر گہری نظر رکھیں گی۔وہ کسی صورت اہم منصوبوں میں تاخیر کو برداشت نہیں کریں گی۔