لیسٹیریا پھیلنے سے نیویارک اور نیوجرسی کے ڈاکٹروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات
لیسٹیریا کا شکار دو افراد جان سے گئے جبکہ نیویارک اور نیوجرسی کے علاوہ دیگر ریاستوں میں درجنوں لوگوں کے متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،نجی کمپنی کا مضر صحت گوشت کھانے سے لوگ متاثر ہوئے ہیں،کمپنی نے بازاروں سے 7ملین پاؤنڈ گوشت واپس منگوالیا ہے
نیویارک(ویب ڈیسک)روزانہ گوشت کھانے والوں کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے جب ایک نجی کمپنی کاگوشت سے سے لوگ لسٹیریا فوڈ پوائزننگ کی بیماری میں مبتلا ہوگئے ۔جنہیں فوری طور پر نیویارک اور نیوجرسی کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا اور حکام نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔سی ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر نیویارک کے ہسپتالوں میں12اور نیوجرسی میں2لوگوں کو منتقل کیا گیا ہے۔وباء پھیلنے کے بعد حکام نے نیویارک اور نیوجرسی کے ڈاکٹروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔مرکزی حکومت نے بیماری پھیلانے پر تحقیقات کا بھی اعلان کردیا ہے۔یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق لسٹیریا زہر کی ایک قسم ہے جو مضرصحت کھانا کھانے سے ہوجاتا ہے ۔رپورٹ کے مطابق نیویارک اور نیوجرسی کے علاوہ دیگر ریاستوں میں بھی درجنوں لوگ لیسٹریا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ دو افراد جان سے چلے گئے ہیں۔متاثر ہونے والوں کو اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔حکام کے مطابق گوشت ملک بھر کے اسٹورز کے ساتھ ساتھ جزائر کیمن، ڈومینیکن ریپبلک، میکسیکو اور پاناما میں بھی تقسیم کیا گیا تھا۔ سی ڈی سی کے مطابق لیسٹیریا انفیکشن عام طور پر بخار، پٹھوں میں درد اور تھکاوٹ کا باعث بنتے ہیں اور گردن میں اکڑن، الجھن، توازن میں کمی اور آکشیپ کا سبب بن سکتے ہیں۔ آلودہ کھانا کھانے کے بعد علامات جلدی یا 10 ہفتوں تک ظاہر ہو سکتی ہیں۔یہ انفیکشن خاص طور پر 65 سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے خطرناک ہے،جن کا مدافعتی نظام کمزور ہے اور حاملہ خواتین کے لیے بھی ٹھیک نہیں ہے۔اسٹاپ اینڈ شاپ گروسری چین نے اپنے تمام اسٹورز کو صفائی کے لیے بند کردیا۔