نیویارک پولیس نے زیادتی میں ملوث ملزمان کی تصاویر جاری کردی
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے ہارلیم میں 12سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی میں ملوث2ملزمان کی تصاویر جاری کردی گئیں ہیں۔نیویارک پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ ملزمان کو دیکھتے ہی پولیس کو اطلاع فراہم کی جائے۔اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ پیر کے روز 112 ویں اسٹریٹ اور فرسٹ ایونیو کے قریب عمارت کی چھت پر2ملزمان نے12سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے تھے۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی تھی۔