vosa.tv
Voice of South Asia!

کملا ہیرس کی پروفائل بڑھنے کے ساتھ دولت میں بھی اضافہ ہوتا گیا

0

کملا ہیرس سرمایہ سرکاری کے میدان میں کمال مہارت رکھتی ہیں،کروڑ پتی خاتون کا عام انتخابات میں مقابلہ ارب پتی ٹرمپ سے ہے   

نیویارک(ویب ڈیسک)امریکا کے عام انتخابات میں صدر کے عہدے کے لیے نامزد کملا ہیرس  کوکروڑ پتی خاتون کا درجہ حاصل ہے ۔وہ کوئی عام خاتون نہیں ہیں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ مختلف عوامی عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکی ہیں اور انہیں سرمایہ کاری کے میدان میں کمال مہارت حاصل ہے۔انہوں نے جہاں پر سرمایہ کاری کی ۔وہاں سے فائدہ ہی حاصل کیا۔نجی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق  کملا ہیرس کے 15 سال کے ذاتی ٹیکس گوشوارے  کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ ڈیموکریٹک کی صدارتی امیدوار کی  نامزدگی کے لیے سب سے پہلی امیدوار ہیرس  کوکروڑ پتی خاتون کا درجہ حاصل ہے۔رپورٹ کے مطابق  کملا ہیریس کی 2014 میں ڈوگ ایمہوف سے شادی  ہوئی  تب وہ وکیل تھیں۔شادی کے بعد جوڑے کے مشترکہ اثاثوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔شادی سے قبل ہیرس کی آمدنی زیادہ تر سان فرانسسکو کے ڈسٹرکٹ اٹارنی اور کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل کے عہدوں پر کام کرنے سے تنخواہوں کی مد میں آتی تھی۔شادی سے قبل  ہیریس کی سب سے زیادہ سالانہ آمدن 2010 میں ہوئی تھی،تب انہوں نے2لاکھ63ہزار ڈالرز کمائے تھے۔اگلے سال جب وہ اٹارنی جنرل بنیں تو ہیرس کی2011، 2012 اور 2013 میں آمدن قدرے کم ہوئی،اس وقت ان کی رپورٹ کردہ آمدنی1لاکھ60ہزار دالرز تھی ۔رپورٹ کے مطابق کملا ہیرس کی ایمہوف سے شادی کرنے کے بعد ہیرس کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا۔مالیاتی دستاویزات کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک کے لیے ایک ہائی پروفائل اٹارنی کے طور پر فرائض سرانجام دئیے۔ان کے شوہر  ایمہوف اسٹیٹ ایجنٹ کے طور پر کام کرچکے ہیں۔انہوں نے ہر سال 1ملین ڈالرز سے زائد کمائے اور درجنوں کمپنیوں ودیگر جگہوں پر سرمایہ کاری کی  اور اسٹاک اپنے پاس رکھے۔ ایمہوف نے ہوم ڈپو، سینٹ جوڈ میڈیکل، کامکاسٹ اور امریکن ایکسپریس سمیت کمپنیوں کے کم از کم 30  فیصدحصص کی ملکیت حاصل کی۔ ہیریس کی طرف سے دائر سالانہ رپورٹس کے مطابق2015 سے 2019 تک ایمہوف نے درجنوں عوامی طور پر تجارت کی جانے والی سرمایہ کاری کا ریکارڈ متعلقہ حکام کے پاس جمع کرایا جسے ماسوائے سرمایہ کاری فنڈز کہا جاتا ہے۔ جب وہ سینیٹر بنی تھیں تب بھی ان کی دولت میں اضافہ ہوا۔جیسے جیسے ہیرس کی پروفائل بڑھتی گئی اسی طرح  ان  کی کمائی بھی بڑھی۔ ہیریس کی طرف سے دائر کی گئی 2018 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ہیرس نے اپنی یادداشت "The Truths We Hold” کے لیے3لاکھ سے زائد ڈالرز کا ایڈوانس حاصل کیا ۔کملا ہیرس کے نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے سے قبل ان کے شوہر  ایمہوف نے دسمبر 2020 میں اعلان کیا کہ وہ اپنی قانونی فرم چھوڑ رہے ہیں۔اس کے بعد  ایمہوف نے جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے لاء اسکول میں فیکلٹی کے رکن کے طور پر شمولیت اختیار کی تو قسمت کی دیوی ناراض ہوئی یہاں سے انہوں نے فی سال2لاکھ ڈالرز کمائے۔اس اقدام کے نتیجے میں جوڑے کی آمدنی میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔2019 میں3ملین ڈالرز آمدن تھی جو2023 میں تقریباً4لاکھ50ہزار ہو گئی ۔اس کے باوجود ان کے رئیل اسٹیٹ کے اثاثوں اور پنشن کے ساتھ فوربس کا تخمینہ ہے کہ ہیریس اور ایمہوف کی مجموعی مالیت تقریباً 8 ملین ڈالر ہے جو کہ 2021 میں7 ملین ڈالرز سے زائد ہےاور یہ جوڑا فی الحال برینٹ ووڈ، کیلیفورنیا میں ایک گھر کا مالک ہے جو ایمہوف نے 2012 میں 2.7 ملین ڈالر میں خریدا تھا۔کملا ہیرس کا مقابلہ ٹرمپ سے ہونا ہے۔ فوربس نے اپنے حالیہ اکاؤنٹنگ میں ٹرمپ کی کل مالیت کا تخمینہ 5.9 بلین ڈالر لگایا ہے

  

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.