vosa.tv
Voice of South Asia!

عالمی ٹیکنالوجی کی بندش کے باعث ائیر لائنز کو کروڑوں ڈالرز کا نقصان

0

امریکن اور ڈیلٹا ائیر لائنز نے ہفتے کی صبح سے پروازوں کا دوبارہ آغاز کردیا

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک سٹی اور نیوجرسی میں عالمی ٹیکنالوجی کی بندش کے باعث درجنوں پروازیں گراؤنڈ کردیں گئیں۔ نیویارک سٹی اور نیو جرسی کے ہوائی اڈوں پر نیلی  سکرین دیکھی جو دہشت کو ظاہر کررہی تھی ۔پروازیں منسوخ ہونے سے ائیر لائنز کو کروڑوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے ۔ فلائٹ جان اوئیر کے مطابق صبح 11 بجے تک تقریباً 187 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور 57 منسوخ کر دی گئیں۔ڈیلٹا، امریکن ایئر لائنز اور یونائیٹڈ ایئر لائنز  کی پروازیں منسوخ یا تاخیر ہوئی مذکورہ ائیر لائنز نے سب سے زیادہ نقصان برداشت کیا ہے ۔متعدد ایئر لائنز نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر گراؤنڈ اسٹاپ کیا۔اعدادوشمار کے مطابق منسوخ ہونے والی پروازوں کی تفصیلات درج زیل ہیں۔ڈیلٹا۔505،امریکن ایئر لائنز۔315،یونائیٹڈ ایئر لائنز۔233 ہیں جبکہ تاخٰر کا شکار ہونے پروازوں کی تفصیلات یہ ہیں۔ڈیلٹا – 676،امریکن ایئر لائنز – 483اوریونائیٹڈ ایئر لائنز – 546ہیں۔ڈیلٹا کے حکام نے یقین دہانی کرائی کہ وہ صارفین کو اپنی پروازوں کے حوالے سے ٹیکسٹ میسجز کے ساتھ اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے اور مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی اپ ڈیٹ کے لیے ایپ کو چیک کریں۔دریں اثنا یونائیٹڈ نے کہا کہ وہ کچھ پروازیں دوبارہ شروع کریں گے لیکن توقع ہے کہ جمعہ بھر میں رکاوٹیں جاری رہیں گی۔ مسافروں کی مدد کے لیے، وہ صارفین کے لیے یونائیٹڈ ایپ اور آن لائن کے ذریعے اپنے سفری منصوبے تبدیل کرنے کے لیے چھوٹ جاری کر رہے ہیں۔امریکن ایئر لائنز نے کہا کہ انہوں نے ہفتے کی صبح 5 بجے سے دوبارہ آپریشن شروع کر دیا، جبکہ ڈیلٹا نے صبح 10 بجے کے بعد پروازیں دوبارہ شروع کر دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.