vosa.tv
Voice of South Asia!

رضاکارانہ طور پر اسلحہ جمع کرانے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان

0

اسلحہ ہفتے کی صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک سینٹ جانس پلیس میں جمع کراسکتے ہیں

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے بروکلین اور کراؤن ہائٹس سمیت دیگر جگہوں پر فائرنگ ،اسلحہ لہرانے سمیت دیگر جرائم کی وارداتون میں اضافہ دیکھا گیا ۔اس اضافے نے حکام کی نیندیں اڑا دیں ہیں۔حکام نے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے کے لیے اسکیم متعارف کرائی ہے کہ  جو لوگ رضاکارانہ طور پر اسلحہ جمع کرائیں گے انہیں نقد انعام ملے گا اور ان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جائے گی۔یہ اعلان  بروکلین کے ڈسٹرکٹ اٹارنی نے کیا ہے ۔اٹارنی اسلحہ کی غیر قانونی اسمگلنگ کے حوالے تحقیقات بھی کررہے ہیں۔انہوں نے ذاتی طور پر اپیل کی ہے کہ  جو لوگ اسلحہ جمع کرائیں گے انہیں 500ڈالرز بطور انعام دیا جائے گا،انعام فی اسلحہ جمع کرانے پر دیا جائے گا جو جتنے اسلحہ جمع کرائے گا اسے اسی حساب سے ڈالرز ملیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ ماضی میں اسلحہ کی روک تھام کے حوالے سے اسی قسم کی کیے جانے والے اقدامات کامیاب رہے تھے ۔اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے دوبارہ قدم اٹھایا ہے۔اقدام کا مقصد گھروں سے اسلحے کو ختم کرنا ہے کیونکہ اسلحہ سے بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلحہ سے کھیلنے والے تین بچوں میں سے دو بچے گولی چل جانے سے جاں بحق ہوگئے تھے ۔ڈسٹرکٹ اٹارنی گونزالیز نے زور دیا ہے کہ بہت سے لوگ جو بندوقیں ہتھیار ڈال دیتے ہیں وہ خود مجرم نہیں ہیں لیکن حفاظت کے بارے میں فکر مند ہیں۔گونزالیز کا خیال ہے کہ یہ اقدامات گھر میں حادثاتی فائرنگ جیسے بے ہودہ سانحات کو روکنے کے لیے اہم ہیں۔جو لوگ اسلحہ جمع کرانے چاہتے ہیں وہ ہفتے کی صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک سینٹ جانس پلیس میں جمع کراسکتے ہیں ان کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.