vosa.tv
Voice of South Asia!

اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے امریکہ آنیوالا نوجوان چل بسا

0

پاکستان سے تعلیم کی غرض سے امریکہ آیا ہوا نوجوان محمد علی ولد شیر افغان مردہ حالت میں اپنے گھر میں پایا گیا، مرحوم کی تجہیز و تکفین الریان مسلم فیونرل ہوم کے زیر انتظام ہوگی جبکہ نماز جنازہ مکی مسجد میں ادا کی جائے گی۔بائیس سالہ نوجوان محمد علی ولد شیر افغان اعلیٰ تعلیم کی غرض سے اسٹوڈنٹ ویزہ پر امریکہ آیا تھا،مرحوم ایڈلفائی یونیورسٹی کا طالب علم تھا۔مرحوم  کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے تھا۔ محمد علی ولد شیر افغان نیویارک کے علاقے بروکلین میں رہائش پزیر تھا جہاں وہ مردہ حالت میں اپنے گھر میں پایا گیا۔مرحوم کاجسد خاکی ہسپتال  سے میڈیکل ایگزامنر  کے دفتر منتقل کر دیا گیا ہے۔میڈیکل ایگزامن کے بعد میت الریان مسلم فیونرل ہوم کے سپرد کی جائیگی،مرحوم کی تجہیز و تکفین کے انتظامات کمیونٹی کے مخیر حضرات اور الریان مسلم فیونرل ہوم کی مشترکہ کوششوں سے سر انجام دئیے جائیں گے۔مرحوم کی نماز جنازہ بروکلین کے علاقے میں قائم مکی مسجد میں ادا کی جائیگی، بعد ازاں جسد خاکی پاکستان کے شہر لاہور کے لئے روانہ کردیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.