vosa.tv
Voice of South Asia!

پولیس افسران فرائض انجام دیتے وقت لوگوں کے منفرد پس منظر کا احترام کریں،مئیر ایڈمز

0

نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے این وائے پی ڈی کی گریجویشن تقریب میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیویارک شہر دنیا کا سب سے عظیم شہر ہے اور نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے  افسران اس شہر کا عظیم حصہ ہیں۔ نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کی گریجویشن سیریمنی میں میئر ایڈمز نے نئے افسران کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی اور انہیں مستقبل میں اپنے فرائض بخوبی انجام دینے کی ترغیب دی۔یہ تقریب نئے افسران کے لیے ایک اہم موقع تھا، جو اپنے پیشرووں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شہر کی حفاظت اور خدمت کا وعدہ کرتے ہیں۔میئر ایرک ایڈمز نے اپنے خطاب میں ایڈگر آرڈونیز کے خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے  نفرت اور غصے کے درمیان فرق پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے افسران کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ اپنے فرائض انجام دیتے وقت لوگوں کے منفرد پس منظر کا احترام کریں اور شہر کی خدمت میں عزم کے ساتھ کام کریں مئیر  نے نیویارک شہر کے تنوع اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر  پولیس کمشنر ایڈورڈ کبان  نے اپنی تقریر میں نئے پولیس افسران کا خیرمقدم کیا اور پولیس آفیسر ایڈگر آرڈونیز کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ کمشنر نے افسران کی خدمت اور حفاظت کے عزم کی اہمیت پر زور دیا، اور نیویارک شہر کی حفاظت کی ذمہ داری کو ان کے کندھوں پر رکھنے کی یاد دہانی کرائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.