عمران خان اور اپنی پارٹی کے آخری سیاسی قیدی کی رہائی تک جدو جہد جاری رکھیں گے،قاسم سوری
پاکستان کی قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر اور تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری کا کہنا ہے کہ عمران خان اور اپنی پارٹی کے آخری سیاسی قیدی کی رہائی تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
نیوجرسی میں پی ٹی آئی کے صدر نوید وڑائچ کی رہائش گاہ پر گفتگو کے دوران پاکستان کی قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر اور تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری کا کہنا تھا کہ زندگی کے مشکل ترین حالات میں سفر کر کے امریکہ پہنچا،ہر شہرمیں پاکستان تحریک انصاف کےکارکنوں کو متحرک کروں گا،انہوں نے کہا کہ ساری زندگی پارٹی اور خان صاحب کے ساتھ مخلصی اور دیانتداری کے ساتھ کام کیاہے اگر اللہ نے زندگی دی تو قوم کی دوبارہ خدمت کروں گا اور اپنے علاقے کی فلاح وبہبود کے لیے مکمل زندگی کو وقف کردونگا ۔ قاسم سوری نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں پاکستان ترقی کررہا تھا،ہماری چلتی اور کامیاب حکومت کو مقتدرا نے چلتے کیا۔انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف دوبارہ اقتدار میں آئے گی ۔ سابق ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی ہماری پارٹی پاکستان کی سب بڑی پارٹی ہے اور حالیہ 8 جنوری کے الیکشن میں لوگوں نے نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم اپنے لیڈر پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ایڈوائزر عاطف خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔