vosa.tv
Voice of South Asia!

خاتون کے قتل میں مطلوب ملزم پولیس تعاقب میں مارا گیا

0

 نیو جرسی(ویب ڈیسک)نیوجرسی میں گزشتہ ہفتے ملزم نے خاتون کی جان لے لی تھی جس کے بعد پولیس ملزم کو مطلوب تھا۔جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پیٹرولنگ پر موجود پولیس اہلکاروں نے ملزم کو پہچان لیا اور رکنے کا اشارہ دیا لیکن ملزم رکنے کی بجائے بھاگ نکلا ۔جس کے بعد پولیس نے ملزم کا تعاقب کرنا شروع کردیا ۔ملزم مختلف راستوں پر بھاگتے ہوئے  دریائے ٹامس پر پہنچ گیا۔پولیس کو ملزم کا پیچھا کرتے ہوئے7گھنٹے کا وقت لگا ۔جیسے ہی دریائے ٹامس کے قریب پہنچا تو دوسری طرف سے آنے والی پولیس پارٹی نے دوبارہ رکنے کا اشارہ دیا لیکن ملزم بھاگنے لگا جس پر پولیس نے گولی چلائی اور ملزم موقع پر ہی مارا گیا۔ملزم کی شناخت 35 سالہ میکسویل جانسٹن ریوین ووڈ ڈرائیو کے نام سے ہوئی ہے اور ملزم 25 سالہ گیبریلا کیرولیو کے قتل میں مطلوب تھا اور قتل 27 جون کو مانچسٹر ٹاؤن شپ میں ہوا تھا۔اوشین کاؤنٹی کے پراسیکیوٹر بریڈلی ڈی بلہیمر نے کہا کہ ہم پڑوس میں موجود ہر ایک کے صبر کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ یہ صورتحال ختم ہو گئی ہے اور عوام کو مزید کوئی خطرہ نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.