vosa.tv
Voice of South Asia!

یونیورسٹی آف لاس اینجلس میں طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی

0

پولیس کو مشتبہ شخص کی تلاش  ،پولیس نے گرفتاری عمل میں لانے کے لیے عوام سے مدد طلب کرلی

 لاس اینجلس(ویب ڈیسک)پولیس نے یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزم کی تلاش تیز کردی ہے اور عوام سے درخواست کی ہے کہ ملزم کی گرفتاری عمل میں لانے کے لیے مدد کی جائے۔ملزم نے   آن کیمپس رہائش گاہ میں طالبہ کے کمرے میں داخل ہوکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق حملہ آور  جمعہ اور ہفتے کی رات کو ڈی نیو ڈرائیو کے 300 بلاک میں Saxon Suites کے طلباء کے ہاؤسینگ کمپلیکس میں ہوا۔پولیس کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق متاثرہ لڑکی اپنے بستر پر سونے کی تیاری کررہی تھی کہ ملزم کمرے میں داخل ہوا  اور جنسی زیادتی کرنے کے بعد نامعلوم سمت کی طرف فرار ہوگیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کی عمر 30سال کے لگ بھگ ہے اورگھنگریالی داڑھی ہے۔واقعہ کے وقت سیاہ لباس پہن رکھا تھا ۔متاثرہ لڑکی کو طبی امداد مہیا کی گئی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص یا خاتون کے پاس پاس کیس سے متعلق معلومات ہو تو وہ پولیس  کے ساتھ درج زیل نمبر 310-825-1491 پر  رابط کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.