مئیر ایڈمز کا نئی یونیفائیڈ پبلک سیفٹی ٹریننگ کی سہولت تعمیر کرنے کا اعلان کیا
نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے پہلی بار نیویارک سٹی پبلک سیفٹی پروموشن تقریب کی میزبانی کی اور اس موقع پر ایک نئی یونیفائیڈ پبلک سیفٹی ٹریننگ کی سہولت تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔ یہ اقدام نیویارک شہر میں عوامی تحفظ کو بہتر بنانے اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی تربیت کے معیار کو بلند کرنے کے لیےکیاگیا ہے۔میئر ایڈمز کی میزبانی میں منعقد ہونے والی یہ تقریب نیویارک سٹی کے مختلف پبلک سیفٹی اداروں کے اہلکاروں کے اعزاز میں تھی، جس میں ان کی خدمات اور کارکردگی کو سراہا گیا۔ تقریب میں پولیس افسران، فائر فائٹرز، اور دیگر ایمرجنسی رسپانس اہلکاروں نے شرکت کی۔میئر ایڈمز نے تقریب کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ نیویارک شہر کے عوام کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے پاس ایسے باصلاحیت اور محنتی اہلکار ہیں جو اپنی جان کی پروا کیے بغیر ہمارے شہر کی حفاظت کرتے ہیں۔ ہم ان کی تربیت اور سہولتوں کو مزید بہتر بنا کر ان کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا چاہتے ہیں، مئیر نے کہا کہ یونیفائیڈ پبلک سیفٹی ٹریننگ کی سہولت کا مقصد مختلف پبلک سیفٹی ایجنسیز کے درمیان بہتر ہم آہنگی اور مشترکہ تربیت کو فروغ دینا ہے۔اس میں جدید ترین تربیتی پروگرامز شامل ہوں گے جو پولیس، فائر ڈپارٹمنٹ، اور دیگر ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں کو مختلف ہنگامی حالات سے نمٹنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے۔اس سہولت میں جدید ٹیکنالوجی اور آلات کا استعمال کیا جائے گا تاکہ تربیت کو حقیقت کے قریب تر بنایا جا سکے۔نیویارک کی عوام اور مختلف کمیونٹی رہنماؤں نے میئر ایڈمز کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف پبلک سیفٹی کے اہلکاروں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ شہریوں کا اعتماد بھی بڑھے گا۔میئر ایڈمز کی جانب سے یونیفائیڈ پبلک سیفٹی ٹریننگ کی سہولت کا اعلان نیویارک شہر کے پبلک سیفٹی نظام کو جدید بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ یہ سہولت مختلف ایجنسیوں کے درمیان تعاون کو فروغ دے گی اور نیویارک کے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔