نیویارک:عبد الرحمان سید کے ایک اور بیٹے نے حفظِ قران کی سعادت حاصل کرلی
نیویارک سٹی کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے مرحوم ڈپٹی چیف سید عبد الرحمن کے بیٹے اور سید فضل حق کے بھتیجے عمر رحمان سید نے قران پاک حفظ کرلیا۔
نیویارک سٹی کے فائر ،ڈیپارٹمنٹ میں سابقہ مرحوم ڈپٹی چیف عبد الرحمان سید مرحوم کے فرزند اور سماجی شخصیت سید فضلِ حق کے بھتیجے عمر رحمان سید نے بھی قران پاک حفظ کرلیا۔ اس سلسلے میں کوئنز میں مسلم سینٹر آف نیویارک میں تقریب منعقد ہوئی جس میں عمر رحمان سید نے قران سنایا۔اس موقع پر مسجد کے پیش امام نے حفظِ قران کی دعا پڑھائی ۔واضح رہے کہ عبد الرحمان سید کورونا وبا کے دوران انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم کے تین بیٹے پہلے ہی قران حفظ کر چکے ہیں۔ اب ان کے چوتھے صاحبزادے نے بھی حفظِ قران کی سعادت حاصل کرلی ہے۔