vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ایڈمز کا پرائیڈ مہینے کے اعزاز میں سٹی ہال، میونسپل عمارتوں کو قوس قزح کے رنگوں سےروشن کرنے کا اعلان

0

نیویارک سٹی  کے میئر ایریک ایڈمز نے پرائیڈ مہینے کے اعزاز میں سٹی ہال اور دیگر میونسپل عمارتوں کو قوس قزح کے رنگوں میں روشن کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام ایل جی بی ٹی کمیونٹی کی حمایت اور ان کے حقوق کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔ نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے اعلان کیا  ہے کہ سٹی ہال اور دیگر میونسپل عمارتوں کو پرائڈ مہینے کے اعزاز میں قوس قزح کے رنگوںسے  روشن کیا جائے گا،یہ روشنیاں ایل جی بی ٹی کمیونٹی کے لیے شہر کی شمولیت اور حمایت کا علامتی اظہار ہیں، ان روشنیوں کا مقصد لوگوں کو ایل جی بی ٹیز کے حقوق اور ان کے مسائل کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔ اسکے علاوہ سٹی ہال نیو یارک اور پورے ملک میں ایل جی بی ٹی  کمیونٹی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے پورٹیکو پر پرائیڈ فلیگ  جون کے پورے مہینے میں لہرائے گا۔مئیر نے کہا کہ نیویارک شہر ہمیشہ سے ایک ایسی جگہ رہا ہے جہاں ہر فرد کو اپنی اصل شخصیت کے ساتھ جینے کی آزادی ہے۔ پرائیڈ مہینہ ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ ہمیں ہر قسم کے امتیاز کے خلاف لڑنا ہے اور اپنے شہر کو سب کے لیے محفوظ اور خوشگوار بنانا ہے۔پرائیڈ منتھ کے دوران نیویارک شہر میں مختلف تقریبات، پریڈز، اور سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی، جن میں شہر کی سب سے بڑی اور نمایاں  پرائیڈ پریڈ کی تقریب ہوتی ہے، جس میں ہزاروں لوگ حصہ لیتے ہیں۔اسکے علاوہ میوزک کنسرٹس، آرٹ شوز، اور فلم فیسٹیولز بھی منعقد کیے جائیں گے۔جبکہ  ایل جی بی ٹیز کے مسائل پر مبنی سیمینارز اور ورکشاپس بھی منعقد ہوں گی۔ایل جی بی ٹی کمیونٹی نے میئر ایڈمز کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف ان کی حمایت کا اظہار کرتے ہیں بلکہ انہیں معاشرے میں ان کی اہمیت کا احساس بھی دلاتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.