vosa.tv
Voice of South Asia!

عالمی عدالت انصاف کا اسرائیل کو رفح آپریشن روکنے کا حکم

0

عالمی عدالت انصاف نے جنوبی افریقہ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسرائیل کورفح آپریشن روکنے کا حکم دے دیا، عدالت نے تیرہ دو کی اکثریت سے یہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک ماہ کے اندر فیصلے پر عمل در آمد کی رپورٹ پیش کرے۔ نیدرلینڈز کے دارالحکومت ہیگ میں عالمی عدالت انصاف نے 14 مختلف ملکوں کے ججوں کے ساتھ جنوبی افریقہ کی درخواست پر سماعت کی ، سماعت کے دوران عالمی عدالت انصاف کےصدر نواف سلام نے فیصلہ پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا کہ جینوسائیڈ کنونشن کے مندرجات کے مطابق عدالت نے کہا کہ اسرائیل رفاہ میں فوجی آپریشن فوری طور پر روک دے،عدالت نے رفاہ کراسنگ فوری کھولنے کا بھی حکم جاری کر دیا۔ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ غزہ میں نسل کشی کی تحقیقات کرے گی،اسرائیل تحقیقاتی ٹیم کی غزہ تک رسائی یقینی بنائےعدالت نے تیرہ دو کی اکثریت سے یہ فیصلہ سنایا،اسرائیل ایک ماہ کے اندر فیصلے پر عمل در آمد کی رپورٹ پیش کرے، اسرائیل مزید تحقیقات کے لیے ٹیم کو غزہ تک رسائی دے۔عالمی عدالت انصاف کےصدر نواف سلام نے فیصلے پڑھتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے سویلین کے انخلا سے متعلق مکمل معلومات فراہم نہیں کی، عدالت اس نتیجے پر پہنچی کہ اسرائیلی نے یو این کے خدشات کو دور نہیں کیا، موجودہ صورتحال کے پیش نظر عدالت رفاہ میں آپریشن روکنے کا حکم دیتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.