vosa.tv
Voice of South Asia!

 میئر ایڈمزکی گیانا کے پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت

0

نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے  گیانا کے سفیر مائیکل ای برادرسن ، قونصل جنرل اور اقوام متحدہ میں گیانا کی مستقل نمائندہ کیرولین روڈریگس  کے ہمراہ گیانا  کے 58 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی  تقریب میں میں شرکت کی ۔نیو یارک کے علاقے  لوئر مین ہیٹن میں بولنگ گرین اسکوائر پر منعقدہ  گیانا کے اٹھاون ویں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  نیو یارک سٹی کےمئیر ایرک ایڈمز  نے مبارکبا د  دیتے ہوئے کہا  کہ   نیویارک امریکہ کا جارج ٹاؤن ہےاور  گیانا کی سب سے بڑی آبادی یہاں مقیم ہےمیں چاہتا ہوں کہ  گیانی  ترقی کا سفر اسی طرح جاری رکھیں۔مئیر نے کہا کہ  دنیا کا سب سے اہم محکمہ پولیس ہے اور  یہ ایک محکمہ ایک  گیانی کے پاس ہے اور اس سطح تک پہنچنے کے لیے یہ ایک اہم کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ  میرا چیف ٹیکنالوجی آفیسربھی گیانی کا ہے۔مئیر نے کہا کہ گزشتہ سال یہاں پہلی بار گیانا کا جھنڈا  بلندکیا گیا، جب آپ اپنی گود لی ہوئی سرزمین کو گلے لگاتے ہیں تو اپنے وطن سے اپنی محبت برقرار رکھ سکتے ہیں۔ یہ امریکی ہونے کی شرطوں میں سے ایک ہے۔آپ خود کو امریکن گیانی، افریقی امریکن، امریکن چینی، امریکن آئرش نہیں کہتے۔  ہم سمجھتے ہیں کہ  اپنی ثقافت کو سب سے پہلے رکھیں، اسے تھامے رکھیں اور اسے ایک مشترکہ فرق کے طور پر رکھیں جس کی ہم سب تعریف کر سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.