vosa.tv
Voice of South Asia!

دوہرے قتل میں تارکین وطن کے ملوث ہونے کا شبہ،بےگھر شخص زیادتی میں ملوث

0

عمارت میں آگ لگنےسے1شخص جاں بحق،ماں اور بچے کو جلنے سے بچالیا گیا،سائیکل سوار جاں بحق،متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں

نیویارک پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ بیڈسٹوئے بروکلین میں عمارت  لگنے والی آگ حادثاتی نہیں بلکہ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے۔آگ لگنے سے ضعیف شخص جاں بحق 2افراد زخمی ہوئے،زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔نیویارک پولیس کے مطابق بروکلین کے بیڈ سٹوئی محلے 371منرو اسٹریٹ پر جمعہ اور ہفتہ کی شب عمارت میں آگ لگ گئی جو دیکھتے دیکھتے ہی بڑھنے لگی اس دوران رہائشیوں نے چیخ وپکار کی اور باہر نکلنے کی بھاگ دوڑ شروع کردی ۔آگ سے 70سالہ شخص اپنے کمرے میں جاں بحق ہوگئے جبکہ بھاگ دوڑ اور آگ سے 2 افراد زخمی ہوئے۔فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانا شروع کیا اور ساتھ میں لوگوں کو ریسیکو کیا اس دوران پولیس کی بھی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ۔پولیس کو شبہ ہے کہ یہ حادثاتی آگ نہیں ہے بلکہ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے ۔واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا اب اس کی تحقیقات قتل کے زوایے سے ہورہی ہے۔کوئنز میں وین وک ایکسپریس وے پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر متعدد گاڑیاں ٹکڑا گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔اس دوران پولیس نے سڑک کا ایک حصہ ٹریفک کے لیے بند کردیا تھا۔کوئنز میں جمعہ اور ہفتے کی درمیابی شب ایک فلیٹ میں آگ لگ گئی اس دوران فائر فائٹر کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور ایک خاتون اور ان کے بچے کو جلنے سے بچالیا ۔جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا اس دوران لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔برونکس میں واقع یونیورسٹی ہائٹس کے سا منے فائرنگ سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کو شبہ ہے کہ مذکورہ واقعہ میں کسی تارکین وطن کے ملوث  ہے۔پولیس کے مطابق برونکس میں جمعہ کی شب یونیورسٹی ہائٹس کے سامنے شدید فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں اپارٹمنٹ کے رہائشی مرد اور خاتون سینے پر گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔پولیس کے مطابق جائے وقوع کو سیل کردیا گیا ہے ،مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہے ۔ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ واقعہ میں تارکین وطن ملوث ہے تاہم جلد ہی حتمی نتائج تک پہنچ جائیں گئے۔وینس کی نہر کے ساتھ بےگھر شخص نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی اور تشدد کا نشانہ بنایا ۔53سالہ سارہ ایلڈن وینس کی رہائشی ہیں جو واک کے لیے گھر سے باہر نکلی تو ایک بے گھر شخص نے اکیلا پاکر سارہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بے گھر شخص کی ویڈیو مل گئی ہے واقعہ کے وقت نشے میں تھا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.