الجبیل میں محفل مشاعرہ سجایا گیا
سعودی عرب کے شہر الجبیل میں بزم یاران سخن کی جانب سے محفل مشاعرہ سجایا گیا جس میں پاکستانی اور بھارتی شعراء کرام نے ادب کے دلدادہ افراد کو اپنا کلام سنا کر خوب داد سمیٹی۔بزم یاران سخن کی جانب سے الجبیل میں منعقد ہونے والے محفل مشاعرہ میں مردوخواتین کی بڑی تعداد شریک تھی نامور شاعر سہیل ثاقب کی زیر صدارت شاعری کی اس محفل میں ڈاکٹر سجاد سید مہمان اعزازی تھے مشاعرے میں پاکستانی اور بھارتی شعراء کرام میں الطاف شہر یار ، منصور قاسمی ، وقار نسیم وامق ، ثاقب جونپوری ، آصف علی خان ، مسعود جمال ، ضیاءالرحمان صدیقی سمیت دیگر نے جہاں عشقیہ شاعری پر مبنی کلام سنایا وہیں طنز و مزاح سے بھرپور کلام نے بھی حاضرین کو خوب محظوظ کیا بزم یاران سخن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی اور بھارتی شعراء کرام گزشتہ کئی دہائیوں سے ادب کی ایسی محافل کو سجاتے آ رہے ہیں جن سے اردو ادب کو فروغ ملتا ہے اور دونوں ممالک کے لوگ ملکر ادبی سرگرمیوں سے محظوظ ہوتے ہیں